کھیل
18 اپریل ، 2013

سیاستدانوں کی ذمہ داری ہے کہ کرسی کا صحیح استعمال کریں، شاہد آفریدی

سیاستدانوں کی ذمہ داری ہے کہ کرسی کا صحیح استعمال کریں، شاہد آفریدی

پشاور…پاکستانی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کا کہنا ہے کہ سیاستدانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ کرسی کا صحیح استعمال کریں اور عوام الیکشن میں صحیح لوگوں کا انتخاب کریں۔ خیبر ایجنسی سے امیدوار برائے قومی اسمبلی کے پشاور میں منعقدہ جلسے سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو میں شاہد خان آفریدی کا کہنا تھا کہ ووٹ ہر بندے کے پاس امانت ہے۔ اس کا استعمال ہر شہری کا فرض ہے۔ جسے سوچ سمجھ کر استعمال کیا جانا چاہیئے۔ انہوں نے کہا اچھے امیدواروں کو کامیاب کرانا چاہیے تاکہ ملک و قوم کی بہتر خدمت کر سکیں۔

مزید خبریں :