19 اپریل ، 2013
کراچی…جیو نیوز کے اینکر اور سینئر تجزیہ کار کامران خان نے پرویز مشرف کی گرفتاری پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرویز مشرف کی گرفتاری میں اہم معاملہ ملک کے اسٹیک ہولڈرز کا ہے اور اسٹیک ہولڈرز اس معاملے کو نہیں پھیلانا چاہیں گے۔ کامران خان نے کہا کہ یہ ممکن نہیں ہے کہ پرویز مشرف جیل چلے جائیں، ان کو ہتھکڑی لگ جائے، یا ان کے خلاف مقدمہ چلنا شروع ہوجائے۔ ہم نے گزشتہ روز ہی کہا تھا کہ ان کے گھر کو سب جیل قرار دے دیا جائے گا اور ان کی ضمانت منظور ہوجائے گی۔ آج پرویز مشرف معاملات کا فائنل ایکٹ ہے۔