پاکستان
17 جنوری ، 2012

پی آ ئی اے کی کارکردگی کو بہتر بنایا جائے،چوہدری احمد مختار

اسلام آباد…وزیردفاع اورچیئرمین پی آئی اے چوہدری احمد مختار نے پی آئی اے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ دیگر ایئر لائنز کے مقابلے میں پی آ ئی اے کی کارکردگی کو بہتر بنایا جائے ،اخراجات میں کمی کی جا ئے اور مسافروں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کی جائیں۔یہ ہدایت چوہدری احمد مختار نے آج اسلام آباد میں اپنی زیر صدارت پی آئی اے کے اجلاس میں دی ، اجلاس میں پی آ ئی اے کے بزنس پلان کے متعلق چوہدری احمد مختارکو بریفنگ دی گئی پی آئی اے ترجمان کے مطابق اجلاس میں مینیجنگ ڈائریکٹر پی آئی اے کیپٹن ندیم خان یوسفزئی ،ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر سلیم سیانی،ڈائریکٹر کارپور یٹ پلاننگ ارشادغنی،کنسلٹنٹ پی آ ئی اے حید رجلال اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

مزید خبریں :