19 اپریل ، 2013
کراچی…کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں چھ افراد کو قتل کردیا گیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق بلدیہ ٹاوٴن میں سپارکوروڈ پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ سرجانی ٹاوٴن سیکٹرسات میں بھی ایک شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ دونوں مقتولین کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے۔اس سے قبل شیرشاہ میں اکبر روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی۔جس سے تین افراد زخمی ہوگئے۔انہیں طبی امداد کیلئے سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ لیاری کے علاقے جہان آباد میں رکشے سے تشدد زدہ لاش ملی ہے۔