پاکستان
20 اپریل ، 2013

باجوڑ : خاتون خود کش بمبار کا حملہ ، سیکیورٹی اہل کار سمیت4جاں بحق

باجوڑ : خاتون خود کش بمبار کا حملہ ، سیکیورٹی اہل کار سمیت4جاں بحق

پشاور…باجوڑ ایجنسی میں خاتون خود کش بمبارنے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال خار کے مرکزی دروازے پر حملہ کیا ہے،جس کے نتیجہ میں سیکیورٹی اہل کار سمیت4افراد جاں بحق ہو گئے ۔ اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ کے مطابق خود کش حملے میں4افراد زخمی بھی ہو ئے،زخمی اور جاں بحق افراد کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ اسد سرور کا کہنا ہے کہباجوڑ ایجنسی میں خودکش حملہ آور خاتون تھی۔خود کش حملے کے بعد ایجنسی ہیڈکوارٹراسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جب کہ علاقے میں سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا گیا ہے ۔

مزید خبریں :