06 مارچ ، 2012
فیصل آباد … فیصل آباد کی صنعتوں کو گیس کی فراہمی میں ایک روز کا اضافہ کردیاگیا اب صنعتی اداروں کو ہفتہ میں دو کی بجائے تین روز کیلئے گیس ملے گی ۔ اس حوالے سے نیا شیڈول جاری کردیاگیا ہے۔سوئی نادرن گیس پائپ لائن کی طرف سے جاری شیڈول کے مطابق فیصل آباد کے صنعتی اداروں کو اب ہفتہ وار دو کی بجائے تین روز کیلئے گیس فراہم کی جائے گی۔ نئے شیڈول کے مطابق اب صنعتوں کو 5 مارچ کی صبح دو روز کیلئے بحال کی جانیوالی گیس اب 7 مارچ کی بجائے 8 مارچ کی صبح چھ بجے چار روز کیلئے بند کی جائے گی۔ دوسری طرف صنعتکاروں کا کہنا ہے کہ گیس لوڈشیڈنگ سے اربوں روپے کے پیدواری نقصان کا سامنا ہے ، سردی ختم ہونے سے گیس کا استعمال کم ہوگیا ہے اسلئے حکومت صنعتوں کو ہفتہ میں کم از کم پانچ روز کیلئے گیس فراہم کرے۔