کاروبار
06 مارچ ، 2012

سعودی عرب نے سیمنٹ برآمدات کی اجازت دے دی

سعودی عرب نے سیمنٹ برآمدات کی اجازت دے دی

جدہ… سعودی عرب نے سیمنٹ برآمدات کی اجازت دے دی ہے۔ سعودی حکومت کے اس فیصلے سے پاکستانی سیمنٹ فیکٹریاں فائدہ اٹھاسکتی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق، ملکی طلب کے پیش نظر سعودی عرب نے سیمنٹ کی برآمدات کھول دی ہے۔ پاکستان، اضافی اور معیاری سیمنٹ کی پیداوار کے باعث سعودی حکومت کے اس فیصلے سے فائدہ اٹھاسکتا ہے۔تجزیہ کاروں کے مطابق، پاکستانی سیمنٹ فیکٹریوں کو اس بار مشرق وسطیٰ میں دستیاب سیمنٹ کی اضافی پیداوار سے مقابلہ کرنا پڑے گا کیوں کہ کچھ عرصہ پہلے تک سیمنٹ درآمد کرنے والا ملک، متحدہ عرب امارات، اب نہ صرف سیمنٹ کے شعبہ میں خود کفیل بن چکا ہے بلکہ قطر اور بحرین کو برآمد بھی کرنے لگا ہے۔ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات کے علاوہ ایک اور پڑوسی ملک ترکی سے بھی سیمنٹ درآمد کرسکتا ہے۔مشرق وسطیٰ میں سیمنٹ کی اضافی پیداوار اور تعمیر سازی کی صنعت میں سستی کے باعث، رواں مالی سال کے دوران اس خطے کے ملکوں کو پاکستان سے سیمنٹ برآمدات میں 20 فی صد تک کمی ریکارڈ کی جاچکی ہے۔

مزید خبریں :