پاکستان
21 اپریل ، 2013

پر ویز مشرف اور عمران خان پر حملوں کاخطرہ ہے،خفیہ اداروں کی رپورٹ

پر ویز مشرف اور عمران خان پر حملوں کاخطرہ ہے،خفیہ اداروں کی رپورٹ

اسلام آباد…خفیہ اداروں کی رپورٹس کے مطابق تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان ، جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف اورغیرملکیوں پر دہشت گرد حملوں کاخطرہ ہے۔نیشنل کرائسز مینجمنٹ سیل نے صوبائی حکومتوں اورقانون نافذکرنیوالے اداروں کو ایک مراسلہ جاری کیاہے،جس میں کہا گیا ہے کہ تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان پر کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان کی طرف سے دہشت گرد حملے کاخدشہ ہے۔ انتہا پسند علاقے میں موجود ہیں،مزید کارروائی کے لئے میران شاہ سے احکامات کا انتظار ہے۔ایک اوررپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنوبی وزیر ستان میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے متحرک گروپوں کے رہنماوٴں کی اہم ملاقات 7اپریل کوسراروغہ میں ہوئی، جس میں پرویزمشرف اورغیرملکیوں کونشانہ بنانے پر غور کیا گیا۔ پرویز مشرف پرحملے کی ذمہ داری علی موسیٰ اور عبداللہ افغانی کوسونپی گئی ہے۔جبکہ اپریل سے مئی کے درمیان پشاور کے ہوٹلوں میں مقیم غیر ملکیوں کو نشانہ بنانے کا کام کمانڈر سعد محسود کو دیا گیا۔ جنوبی پنجاب میں دہشت گرد تنظیموں کو متحرک کرنے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔

مزید خبریں :