پاکستان
21 اپریل ، 2013

پشین: کلی کربلا میں فائرنگ، 2 افراد جاں بحق، 2 زخمی

پشین … پشین کے علاقے کلی کربلا میں مسلح افراد کی فائرنگ سے عوامی نیشنل پارٹی کے یونٹ صدر سمیت 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے، علاقہ مکینوں نے ایک ملزم کو پکڑ لیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب عوامی نیشنل پارٹی کے کلی کربلا یونٹ کے صدر سید مصطفی آغا دوستوں کے ہمراہ گاڑی میں پشین بازار سے گاوٴں جا رہے تھے ، موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی، جس سے وہ اور ان کے ساتھی سید نقیب اللہ آغا موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ 2 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طور پر علاج کیلئے کوئٹہ منتقل کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق علاقہ مکینوں نے پیچھا کرتے ہوئے فائرنگ میں ملوث ایک ملزم کو پکڑ لیا ہے جسے لیویز کے حوالے کردیا گیا۔

مزید خبریں :