21 اپریل ، 2013
اسلام آباد … الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ انتخابات 2013ء میں وہ لوگ بھی ووٹ ڈال سکتے ہیں جن کے شناختی کارڈ کی مدت ختم ہوگئی ہے۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق تاریخ تنسیخ کے بعد بھی شناختی کارڈ ووٹ کیلئے استعمال ہوسکتا ہے، شناختی کارڈ کا مقصدشناخت کی تصدیق ہے ، عام انتخابات 2013 ء میں ایسے لوگ بھی ووٹ ڈال سکتے ہیں جن کے شناختی کارڈ کی مدت ختم ہوگئی ہے۔