پاکستان
21 اپریل ، 2013

عوام ملک کو اندھیروں سے نکالنے کیلئے نواز شریف کا ساتھ دیں، شہباز شریف

عوام ملک کو اندھیروں سے نکالنے کیلئے نواز شریف کا ساتھ دیں، شہباز شریف

لاہور … مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر محمد شہباز شریف کاکہناہے کہ عوام ملک سے اندھیرے ختم کرنے کیلئے نواز شریف کا ساتھ دیں۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 128 اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 161 لاہور کے مضافاتی علاقے کا دورہ کیا، وہ اپنی انتخابی مہم کے سلسلے میں مراکہ، چوہنگ، سندراڈا اور شامکے بھٹیاں گئے، جہاں ان کا شیر شیر آیا کے پْرجوش نعروں سے استقبال کیا گیااور جگہ جگہ پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ محمدشہبازشریف نے کہاکہ عوام ملک سے اندھیرے ختم کرنے کیلئے نواز شریف کا ساتھ دیں اور ملک کو اندھیروں میں ڈبونے والوں کو بتادیں کہ وہ جاگ چکے ہیں۔

مزید خبریں :