پاکستان
21 اپریل ، 2013

صدارتی ترجمان کا دعویٰ بچگانہ اور مضحکہ خیز ہے، سینیٹر پرویز رشید

صدارتی ترجمان کا دعویٰ بچگانہ اور مضحکہ خیز ہے، سینیٹر پرویز رشید

لاہور … مسلم لیگ ن کے ترجمان سینیٹر پرویز رشید کا کہنا ہے کہ صدارتی ترجمان کا یہ دعویٰ بچگانہ اور مضحکہ خیز ہے کہ صد زرداری اپنی پارٹی سیاسی سرگرمیوں سے علیحدگی اختیار کر چکے ہیں۔ لاہور سے جاری بیان میں سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ سینیٹر فرحت اللہ بابر کا بحیثیت صدارتی ترجمان ذمہ داریاں ادا کرتے رہنا بذات خود اس بات کی دلیل ہے کہ جناب آصف زرداری سربراہ مملکت ہونے کے ساتھ پارٹی کی سیاسی سرگرمیوں کی بھی نگرانی فرما رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صدارتی ترجمان حقائق سے نظریں چرانے کے بجائے اپنی ناکامیوں کو تسلیم کریں، مسلم لیگ ن کے سربراہ نے صدر کو سیاسی تنازعات میں گھسیٹنے کی کوئی کوشش نہیں کی بلکہ انہوں نے تواصل حالات کی تصویر قوم کو دکھائی ہے۔

مزید خبریں :