پاکستان
22 اپریل ، 2013

کراچی میں سیکیورٹی خدشات سے متعلق اشارے ملے ہیں،ملک حبیب

کراچی میں سیکیورٹی خدشات سے متعلق اشارے ملے ہیں،ملک حبیب

اسلام آباد… نگراں وزیر داخلہ ملک حبیب نے کہا ہے کہ کراچی میں سیکیورٹی خدشات سے متعلق کچھ اشارے ملے ہیں جلد کراچی کی بڑی سیاسی جماعتوں اور رینجرز حکام سے ملاقات کریں گے اور سیاسی جماعتوں کے خدشات دور کرنے کی کوشش کریں گے۔ اسلام آباد میں الیکشن کمیشن آفس کی عمارت کے باہر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں عوامی نیشنل پارٹی کے خدشات بھی درست ہیں اور وہ انھیں بھی دور کرنے کی کوشش کریں گے۔

مزید خبریں :