دلچسپ و عجیب
06 مارچ ، 2012

چین : موبائل فون صارفین کی تعداد ایک ارب تک پہنچ گئی

چین : موبائل فون صارفین کی تعداد ایک ارب تک پہنچ گئی

بیجنگ…این جی ٹی…چین میں موبائل فون استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد ایک بلین تک پہنچ گئی ہے۔ حالیہ جاری کی جانے والی Global Mobile Statistics 2012 کی ایک رپورٹ کے مطابق چین میں 2011 میں موبائل فون صارفین کی تعداد 973.7 ملین تھی جو اب تجاوز کر کے ایک بلین تک جا پہنچی ہے ۔چین کی موبائل فون انڈسٹری نے مواصلاتی روابط کو مزید پر کشش بنانے کے لیے 3G ٹیکنالوجی کو بھی متعارف کروایا ہے جس سے موبائل فون استعمال کرنے والے صارفین میں تیزی سے اضافہ دیکھاگیا ہے۔واضح رہے کہ چین میں موبائل فون صارفین کی تعداد میں ہر سال سولہ فیصد اضافہ ہو رہا ہے جن میں زیادہ ترتعداد اُن افراد کی ہے جوموبائل فون پر انٹر نیٹ استعمال کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

مزید خبریں :