پاکستان
18 جنوری ، 2012

کراچی:روئی کے گودام میں لگی آگ پرقابو پایالیا گیا

کراچی:روئی کے گودام میں لگی آگ پرقابو پایالیا گیا

کراچی … کراچی کے علاقے کورنگی گودام چورنگی کے قریب روئی کے گودام میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیاجبکہ کولنگ کا عمل جاری ہے ۔ذرائع کے مطابق کورنگی گودام چورنگی کے قریب واقع ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے روئی کے گودام میں لگی آگ کو فائر بریگیڈ حکام نے تیسرے درجہ کی قرار دے کر شہر بھر کے تمام فائر ٹینڈرز طلب کر لئے۔ فائر بریگیڈ حکام کا کہنا تھا کہ آگ روئی کے گودام میں لگنے کے باعث قابو پانے میں مشکلات پیش آئیں ، تاہم عملہ 6 گھنٹے سے ذائد وقت گزرنے کے بعد قابو پانے میں کامیاب ہوسکا۔حکام کا کہنا تھا کہ آگ پر قابو پانے کے بعد کولنگ کا عمل شروع ہوگیا ہے جس میں وقت لگے گا۔آگ کے باعث گودام میں موجود روئی کی بڑی تعداد جل کر خاکستر ہوگئی۔

مزید خبریں :