پاکستان
25 اپریل ، 2013

سائیں جی ایم سید کی اٹھارہویں برسی آج منائی جارہی ہے

سائیں جی ایم سید کی اٹھارہویں برسی آج منائی جارہی ہے

حیدر آباد…قوم پرست رہنما سائیں جی ایم سید کی اٹھارہویں برسی آج جامشورو کے علاقے سن میں منائی جارہی ہے۔برسی میں شرکت کیلئے سندھ بھر سے ان کے پیروکار سن پہنچ رہے ہیں۔ جامشورو کے علاقے سن میں آج لوگوں کی آمد کا سلسلہ جا ری ہے۔سندھ بھر سے لوگ انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے یہاں جمع ہو رہے ہیں۔اس موقع پر مختلف قوم پرست جماعتوں اور تنظیموں کی جانب سے پروگرامزترتیب دیئے گئے ہیں۔جی ایم سید نے سندھ کے حقوق کے لیے جدوجہد کی۔1930 میں ہاریوں کے لیے سندھ ہاری کمیٹی بنائی۔ 1944میں پاکستان کے حق میں قراردار منظورکرانے میں بھی انہوں نے اہم کردار ادا کیا۔1994ء میں سندھ کی آزادی کیلئے 30 سال سے زائد عرصہ جیل میں گزارنے پر ایمنسٹی انٹرنیشنل نے انہیں ضمیر کا قیدی قرار دیا۔ جی ایم سید نے پچاس سے زائد کتابیں بھی لکھیں،وہ 25 اپریل 1995 کو طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔

مزید خبریں :