25 اپریل ، 2013
چارلسٹن،ورجینیا …امریکی ریاست ورجینیا کی کاونٹی فئیر فیکس کے رہائشی نوجوان کو کاوٴنٹی حکام کو دھمکیاں دینے اور دہشتگردی کامنصوبہ بنانے کے مبینہ الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔فیئر فیکس کے رہائشی پاکستانی نژاد سعد لودھی نامی نوجوان پر کاؤ نٹی حکام کو دھمکی آمیز ای میلز کرنے اور دہشتگرد گروہ سے تعلق کے شبہ میں گرفتار کیا گیا ۔حکام کے مطابق سعد لودھی نے کاونٹی حکام سے ہتھیار رکھنے کی اجازت مانگی تھی اجازت نہ ملنے پر سعدلودھی نے عدالت سے بھی رجوع کیا تاہم وہاں بھی اس کی درخواست مسترد کردی گئی،جس کے بعد نوجون نے کاؤنٹی حکام کو دھمکی آمیز ای میل کرنا شروع کردیں ،جن میں اس نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ وہ دہشت گرد گروہ سے رہنمائی حاصل کررہا ہے۔اس بنیاد پر سعد لودھی کوناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے اور جیل میں قید کردیا گیا۔ سعد کے مقدمے کی سماعت جون میں کی جائے گی۔