25 اپریل ، 2013
ساہیوال…دہری شہریت کیس میں مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے زاہد اقبال کو ایک سال3ماہ قیداور5ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنا دی گئی،پولیس نے زاہد اقبال کو عدالت سیگرفتار کر لیا۔ مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے زاہد اقبال کیخلاف دہری شہریت کیس کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال مشتاق احمد تارڑ کی عدالت میں ہوئی۔ عدالت نے سماعت مکمل کرتے ہوئے زاہد اقبال کو ایک سال3ماہ قید اور5ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا ئی۔فیصلے کے بعد زاہد اقبال جیسے ہی عدالت سے باہر نکلے انہیں پولیس گرفتار کرکے ساتھ لے گئی۔