پاکستان
25 اپریل ، 2013

پاک افغان بہتر تعلقات خطے کے مفاد میں ہیں،جان کیری

پاک افغان بہتر تعلقات خطے کے مفاد میں ہیں،جان کیری

بر سلز…امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ آ رمی چیف اشفاق پرویز کیانی اور افغان صدر حامد کرزئی کے درمیان مذاکرات نتیجہ خیز رہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان بہتر تعلقات خطے کے مفاد میں ہیں۔برسلز میں سہ فریقی مذاکرات میں آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی ، سیکریٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی اور افغان صدر حامد کرزئی نے شرکت کی۔ مذکرات کی میزبانی امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کی۔تین گھنٹے سے زیادہ جاری رہنے والے مذاکرات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ نے بتایا کہ مذاکرات تعمیری اور نتیجہ خیز رہے۔ جس میں دونوں ملکوں کے درمیان تناوٴ کم کرنے سمیت کئی اہم امور پر بات چیت ہوئی۔ مذاکرات میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان سیکیورٹی اور سیاسی معاملات پر بات چیت جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔جان کیری کا کہنا تھا کہ برسلز مذکرات کی کامیابی کا اندازہ مستقبل میں پاک افغان تعلقات کی بہتری سے لگایا جا سکے گا۔ امن دونوں ملکوں اور خطے کے مفاد میں ہے،جسے یقینی بنانے کے لئے پاکستان اور افغانستان کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

مزید خبریں :