25 اپریل ، 2013
اسلام آباد … سیکریٹری دفاع نے تجویز دی ہے کہ انتخابات میں فوج کو "کوئیک ریسپانس فورس" کے طور پر استعمال کیا جائے، الیکشن کمیشن نے 11 سے 13 مئی تک بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کیلئے چیئرمین واپڈا اور سیکریٹری خزانہ سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) فخر الدین جی ابراہیم کی زیرصدارت الیکشن کمیشن کے اجلاس میں صوبائی حکومتوں، وزارت دفاع اور داخلہ کے نمائندوں کے علاوہ ایف سی اوررینجرز کے حکام شریک ہوئے۔ ذرائع کے مطابق سیکریٹری دفاع آصف یاسین ملک نے تجویز پیش کی کہ انتخابات میں فوج کو کوئیک ریسپانس فورس کے طور پر استعمال کیا جائے اور فوج کی تعیناتی کا طریقہ کار کور کمانڈرز اور مقامی انتظامیہ پر چھوڑ دیا جائے۔