پاکستان
25 اپریل ، 2013

کراچی میں فائرنگ ،3 افراد جاں بحق ، پولیس اہلکار زخمی

کراچی میں فائرنگ ،3 افراد جاں بحق ، پولیس اہلکار زخمی

کراچی…کراچی میں فائرنگ کے واقعات میں 3 افراد جاں بحق اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔ کراچی کے علاقے سخی حسن چورنگی،کورنگی اور اورنگی ٹاؤن کے علاقے بنارس کالونی میں فائرنگ کے تین مختلف واقعات میں3افراد جاں بحق ہوگئے۔ اورنگی ٹاون میں ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت یوسف پٹھان کے نام سے ہوئی ہے، پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہے۔ لیاری کے علاقے یادگار چوک پر فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا ،زخمی پولیس اہلکار شمس الدین پولیس موبائل کا ڈرائیور تھا۔

مزید خبریں :