پاکستان
25 اپریل ، 2013

آئندہ بجٹ میں عوامی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دی جائے، وزیر اعظم

آئندہ بجٹ میں عوامی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دی جائے، وزیر اعظم

اسلام آباد…نگراں وزیر اعظم میر ہزار خان کھوسو نے وزارت خزانہ سے کہاہے کہ آئندہ بجٹ میں عوام کی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دی جائے اور بجٹ کاحجم ہر ممکن حد تک کم رکھا جائے۔ ترجمان وزیراعظم کے مطابق نگراں وزیر اعظم میر ہزار خان کھوسو نے وزارت خزانہ کو ہدایات دی ہیں کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں غیر ضروری اخراجات شامل نہ کیئے جائیں ۔ نگران وزیر اعظم نے سرکاری خزانے کا منصفانہ ا ستعمال یقینی بنانے کیلئے بچت پر مبنی اقدامات کرنے کی بھی ہدایات دیں۔

مزید خبریں :