25 اپریل ، 2013
پشاور…پشاور میں صرافہ ایسو سی ایشن نے عدم تحفظ اور بڑھتی ہوئی رہزنی کی وارداتوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور ریلی نکالی۔ اندر شہر کے صرافہ بازار ایسو سی ایشن نے گزشتہ روز رہزنوں کے ہاتھوں لٹنے والے سیف الرحمان نامی صراف کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے صرافہ بازار مکمل بند کر دیا۔ اس موقع پر چوک یادگار سے آسامائی گیٹ تک احتجاجی ریلی نکالی گئی اور اسپتال روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا۔ ریلی کے شرکاء نے پولیس کے خلاف نعرہ بازی کی اور کہا کہ پولیس تحفظ دینے میں ناکام ہو چکی ہے۔