25 اپریل ، 2013
کراچی…جسٹس شہزاد وشیخ نے وفاقی شریعت کورٹ کے عالم جج کی حیثیت سے حلف اٹھالیا ،فیڈرل شریعت کورٹ کے چیف جسٹس،جسٹس آغا رفیق نے حلف لیا۔سندھ ہائی کورٹ میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔چیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ،جسٹس آغا رفیق نے جسٹس شہزادو شیخ سے عالم جج کی حیثیت سے حلف لیا۔تقریب میں سندھ ہائی کورٹ اور ماتحت کے عدلیہ کے جج صاحبان اور سینئر وکلاء نے شرکت کی۔چیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ جسٹس آغا رفیق نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ فیڈرل شریعت کورٹ میں آٹھ ججوں کی خالی اسامیوں پر چھ جج صاحبان کی تعیناتی کردی گئی ہے حکومت ہماری تجاویر پر عمل درآمد کررہی ہے۔