25 اپریل ، 2013
اسلام آباد…آئیسکو کے چیف ایگزیکٹو افسرکی تعیناتی کیلئے دونام وزارت پانی وبجلی کوبھجوادئیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق جنرل منیجر ڈویلپمنٹ ملک یوسف اعوان اور جی ایم ٹرانسمیشن محمد رفیق کے نام آئیسکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی تعیناتی کیلئے وزارت پانی و بجلی کو بھجوائے گئے ہیں ۔ دونوں نام آئیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے بھجوائے گئے ہیں۔آئیسکو کے سی ای او جاوید پرویز 22 اپریل کو ریٹائرڈ ہوچکے ہیں۔