پاکستان
25 اپریل ، 2013

نواز شریف پہلی گیند پر آوٴٹ ہونے کے ڈر سے سامنے نہیں آتے، عمران خان

نواز شریف پہلی گیند پر آوٴٹ ہونے کے ڈر سے سامنے نہیں آتے، عمران خان

پاکپتن … تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف ان کے سامنے اس ڈر سے نہیں آتے کہ وہ پہلی گیند پر ہی آوٴٹ ہوجائیں گے۔ پاک پتن میں انتخابی جلسے سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ میٹرو بس منصوبے کی جگہ بجلی کے منصوبوں پر پیسہ خرچ کیا گیا ہوتا تو پنجاب میں آج 18، 18 گھنٹے لوڈشیڈنگ نہ ہوتی۔ عمران خان کا کہنا تھاکہ نوازشریف نے ہر مشکل وقت میں صدر زرداری کا ساتھ دیا اور اب لوگوں کو پیپلزپارٹی کے دوبارہ اقتدار میں آنے سے ڈرا رہے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ کرپشن ہے، ان کا وعدہ ہے کہ کرپشن ختم کرکے ایسے خوشحالی لائیں گے کہ دوسرے ممالک سے لوگ روزگار کی تلاش میں پاکستان آئیں گے ۔

مزید خبریں :