06 مارچ ، 2012
کراچی …سندھ پولیس کے اعلامیہ کے مطابق آئی جی سندھ مشتاق احمد شاہ سے اسمال ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے چار رکنی وفدنے ملاقات کی ۔جس میں ڈی ایس پی واصف قریشی کی سربراہی میں انسداد بھتہ سیل قائم کردیا گیا جس پر اسمال ٹریڈرز ایسوسی ایشن کی جانب سے سات مارچ کو دی گئی احتجاج کی کال ملتوی کیے جانے کا اعلان بھی کیا گیا۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تاجر برادری کے تعاون سے قائم کردہ ساوٴتھ زون پولیس چوکیوں پر چوبیس گھنٹوں کے اندر نفری تعینات کی جائے گی اجلاس کے دوران چیئرمین ایس ٹی اے عتیق میر نے پولیس اقدامات پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا ۔