پاکستان
06 مارچ ، 2012

خیبر پختونخوا اسمبلی کے چارسال،حکومت کے قصیدے، اپوزیشن کی تنقید

خیبر پختونخوا اسمبلی کے چارسال،حکومت کے قصیدے، اپوزیشن کی تنقید

پشاور…خیبر پختونخوا اسمبلی میں حکومت کے چار سال مکمل ہونے پر حکومت اپنے کارناموں کے قصیدے پڑھتی رہی جبکہ اپوزیشن نے حکومت پر تنقید کے نشتر برسائے۔اسپیکر کرامت اللہ چغرمٹی نے اجلاس کے آغاز پر کہا کہ موجودہ اسمبلیاں مارچ کے آخر میں اپنے چار سال مکمل کرنے جارہی ہیں جس پر جمہوری نظام مبارک بادکامستحق ہے۔ اس موقع پر سینئر وزیر بشیر احمد بلور نے گزشتہ چار سالوں میں حکومت کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے اور کہا کہ این ایف سی ایوارڈ کا حصول،صوبہ کے نام کی تبدیلی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ حکومت کے اہم کارنامے ہیں۔ انہوں نے پشاور ایئرپورٹ کا نام باچاخان ائیرپورٹ رکھنے کو بھی اہم کامیابی قراردیا۔اس موقع پراپوزیشن ارکان مفتی کفایت اللہ اورسکندرشیرپاوٴ نے گذشتہ چار سالوں میں ہونے والی مہنگائی، بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے چار سال تو مکمل کر لیے کیا عوام بھی مطمئن ہوئے۔؟ مفتی کفایت نے حکومت کو مناظرے کا چیلنج دیا اور کہاکہ این ایف سی ایوارڈ میں خیبرپختونخوا کودوسرے صوبوں کی نسبت زیادہ نقصان ہوا۔





مزید خبریں :