انٹرٹینمنٹ
26 اپریل ، 2013

فلم چنبیلی آج ریلیز کی جا رہی ہے

 فلم چنبیلی آج ریلیز کی جا رہی ہے

لاہور…نوجوانوں کو ووٹ کا حق استعمال کر کے ملک کی تقدیر بدلنے کے پیغام پر مبنی فلم چنبیلی آج ریلیز کی جا رہی ہے۔گزشتہ رات لاہور میں چنبیلی کا پریمیئر ہوا۔جیو بینر تلے ریلیز ہونے والی فلم چنبیلی آزادی کی خوشبو کا نعرہ لیے ہوئے ہے۔ہدایت کار اسمائیل گیلانی ، مصنف شہزاد نواز ،پروڈیوسر عبد اللہ کادوانی کے مطابق یہ فلم ان لوگوں کے لیے ہے جو اپنے ملک کی تقدیر تو بدلنا چاہتے ہیں لیکن ووٹ کا حق استعمال نہیں کرتے۔ چنبیلی کے پریمیئر میں نوجوانوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی جنہوں نے پاکستانی سماج،سیاست اور معیشت جیسے موضوعات پر بننے والی فلم کو سراہا اور اسکے پیغام کو اثر انگیز قرار دیا۔ فلم کے مصنف اور مرکزی کردار شہزاد نواز کے مطابق چنبیلی میں مصالحہ تو نہیں لیکن فلم سچائی اور وطن سے محبت کے جذبے سے بھرپور ہے۔ فلم چنبیلی آج سے ملک بھر کے سینما گھروں میں ریلیز ہو گی۔ پریمیئر کے شرکا کے مطابق جو لوگ ملک کی تقدیر بدلنا چاہتے ہیں انکے کے لیے اس فلم میں ہر پیغام موجود ہے۔

مزید خبریں :