06 مارچ ، 2012
کراچی…ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک ہے جب کہ اگلے چوبیس گھنٹوں میں مالاکنڈ ،ہزارہ ڈویژن ،کشمیر ،گلگت بلتستان میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش اور برف باری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی اور شمالی علاقوں کے درجہ حرارت میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ سب سے کم درجہ حرارت قلات میں منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ کالام منفی 4، پارا چنار اور کوئٹہ منفی 3 جب کہ ہنزہ میں منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔مری 3، گلگت 4، اسلام آباد 8، پشاور ، مظفر آباد 9، لاہور 13،فیصل آباد ملتان 15، جب کہ کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔