پاکستان
06 مارچ ، 2012

گورنر سندھ عشرت العباد خان نے شہر کے ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا

گورنر سندھ عشرت العباد خان نے شہر کے ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا

کراچی…گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کا کہنا ہے کہ26کروڑ روپے کی لاگت سے مہران ہائی وے کی تعمیر 4 ماہ میں مکمل کرلی جائے گی۔گورنر ہاؤس سے جاری اعلامیہ کے مطابق ڈاکٹر عشرت العباد خان نے شہر میں ترقیاتی کاموں کا دورہ کیا، گورنر سندھ کے ہمراہ ایڈمنسٹریڑ بلدیہ عظمیٰ محمد حسین سید، رکن قومی اسمبلی آصف حسنین، ڈی جی ٹیکنیکل سروسزالطاف جی میمن اور دیگر کام بھی موجود تھے۔ گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ پاکستان کا سب سے بڑا بنارس فلائی اوور مکمل کرلیا گیا ہے جبکہ حب ریور روڈ، شاہراہ قائدین، شہید ملت روڈ اور دیگر شاہراوں پر ترقیاتی کام جاری ہے۔ بریفنگ دیتے ہوئے ایڈمنسٹریڑ بلدیہ عظمیٰ محمد حسین سی مہران ہائی وے کے راستہ میں قائم تجاوزات کو ہٹادیا گیا ہے۔

مزید خبریں :