پاکستان
06 مارچ ، 2012

لاہور: اسکاٹ لینڈ کے شہری کی لاش برطانوی ہائی کمشنر کے حوالے

لاہور…چند دن پہلے لاہورکے ایک ہوٹل میں پْراسرار طور پر مردہ پائے گئے اسکاٹ لینڈ کے شہری کا پوسٹ مارٹم ہو گیا ہے،جس کے بعد ان کی لاش برطانوی ہائی کمشنر کے حکام کے حوالے کردی گئی ۔ اسکاٹ لینڈ کے شہری پال مک برائیڈ ڈی جی پاسپورٹ واجد بخاری کے بیٹے کی شادی میں شرکت کیلئے یکم مارچ کو لاہور آئے تھے،ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب وہ اپنے کمرے میں مردہ پائے گئے جن کی لاش مردہ خانے پہنچا دی گئی،کاغذات کی تکمیل پر پال مک برائیڈ کا پوسٹ مارٹم کیا گیاجس کے بعد پولیس نے لاش برطانوی ہائی کمشنر کے حکام کے حوالے کر دی،بتایا گیا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے میں چند دن لگیں گے۔

مزید خبریں :