پاکستان
18 جنوری ، 2012

زندہ دلانِ لاہورکا ٹھنڈے موسم کوانجوائے کرنے کا اپناانداز

لاہور … لاہورسمیت پنجاب بھر میں سردی ابھی زوروں پر ہے،زندہ دلانِ لاہور کی بڑی تعداد ٹھنڈے ٹھنڈے موسم کو انوکھے انداز سے انجوائے کرتی ہے،جب بھی سردی بڑھتی ہے وہ آئس کریم کی دکانوں کا رْخ کرتے ہیں۔مال روڈ اور لبرٹی مارکیٹ سمیت شہر بھر میں آئس کریم کی دکانوں پر ان دنوں معمول سے زیادہ رش دیکھنے میں آ رہا ہے،شام کے سائے ڈھلتے ہی دوستوں کی ٹولیاں اور فیملیز کا پسندیدہ مقام یہ آئس کریم پارلر ہوتے ہیں،جہاں وہ آئس کریم کے مختلف فلیورز سے لطف اندوز ہو کر ٹھنڈے موسم کو انجوائے کرتے ہیں،ان کا کہنا ہے کہ گرمیوں میں آئس کریم کھانے سے پہلے ہی پگھل جاتی ہے،جبکہ آج کل یخ آئس کریم کھانے کا اپنا ہی مزا ہے۔

مزید خبریں :