06 مارچ ، 2012
پشاور…خیبرپختونخوا اسمبلی کی رکن ڈاکٹرفائزہ رشید نے ہری پورکے اسپتال میں مریضہ کی ہلاکت میں مبینہ طورپرملوث اہل کاروں کے خلاف کارروائی نہ ہونے پراسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دے دیاہے۔ پیپلزپارٹی کی خیبرپختونخوااسمبلی کی رکن ڈاکٹرفائزہ رشیدنے چندروزقبل ایوان میں تحریک التواء پیش کرتے ہوئے کہا تھاکہ ہری پورکے اسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے زچگی کی مریضہ جاں بحق ہوئی اور اگراس کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی نہ کی گئی تو وہ مستعفی ہوجائیں گی۔خاتون کی ہلاکت میں مبینہ طورپرملوث اہل کاروں کاتبادلہ نہ ہونے پرڈاکٹرفائزہ رشید نے خیبرپختونخوا اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔ انہوں نے اپنااستعفیٰ اسپیکرکے حوالے کردیا۔