پاکستان
06 مارچ ، 2012

ووٹر لسٹوں میں تصحیح،خیبر پختون خوا اسمبلی میں قرارداد متفقہ طور پر منظور

ووٹر لسٹوں میں تصحیح،خیبر پختون خوا اسمبلی میں قرارداد متفقہ طور پر منظور

پشاور…خیبر پختونخوا اسمبلی میں ووٹر لسٹوں کی تصحیح کیلئے ایک ماہ کی مزید توسیع کی قرارداد متفقہ طور پر منظورکرلی گئی۔قراردادرکن اسمبلی اسرار اللہ گنڈا پورنے پیش کی۔قرار داد میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے آویزاں کی گئی ووٹر لسٹوں میں بہت غلطیاں ہیں،جس سے عوام میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔ قرارداد میں کہا گیا کہ ان ووٹر لسٹوں پر آئندہ عام انتخابات عوام کو کسی بھی صورت میں منظور نہیں ہوں گے۔ اس لئے ان ووٹر لسٹوں کی تصحیح کی مدت میں ایک ماہ کی مزید توسیع کی جائے۔قرارداد میں کہا گیا کہ چیف الیکشن کمشنر ووٹر لسٹوں کو حتمی شکل دینے کے عمل کی خودنگرانی کریں۔ ایوان نے قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی۔

مزید خبریں :