پاکستان
27 اپریل ، 2013

شہباز شریف نے جاتے جاتے بھی غریب عوام پر ٹیکس لگائے، پرویز الٰہی

شہباز شریف نے جاتے جاتے بھی غریب عوام پر ٹیکس لگائے، پرویز الٰہی

گجرات … پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے جاتے جاتے بھی غریبوں کا خیال کرنے کی بجائے چھوٹے کاشتکاروں اور چھوٹے رہائشی مالکان پر ٹیکس لگائے جو ہم نے پچھلے دور میں ختم کیا تھا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انتخابی مہم کے دوران گجرات میں خطاب کرتے ہوے کیا۔ چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا شہباز شریف نے غریب کسانوں کو سوائے ذلت کے سوا کچھ نہ دیا ہمارے جتنے اہم منصوبے تھے وہ بند کروا کر انہیں کیا ملا، اگر آج وزیر آباد کا کارڈیالوجی اسپتال چل رہا ہوتا اس کا فائدہ تو غریب عوام کو ہی ہونا تھا مگر انہوں نے گجرات کی عوام سے نفرت کا اظہار کیا، یہ ہی وجہ ہے کہ آج جن لوگوں نے 2008ء کے انتخابات میں ہمارے سامنے الیکشن لڑا تھا وہی آج ہمارے ساتھ شامل ہورہے ہیں ۔

مزید خبریں :