06 مارچ ، 2012
پشاور… پشاور میں خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے سیمینار منعقد کیا گیا۔ جس میں خواتین کے حقوق کے حصول کی عالمی جدوجہد میں پاکستانی خواتین کو بڑ ھ چڑھ کر حصہ لینے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کو ر کمانڈر پشاور کی اہلیہ مسز خالد ربانی نے کہا کہ خواتین کو آج کا دن عورتوں کو باعزت روزگار کی فراہمی ، تعلیم و تربیت ، سائنسی و فنی تعلیم کے حصول کے لیے یکساں مواقع کی فراہمی کے پیغام کے ساتھ منانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک خواتین کو فیصلہ سازی اور پالیسیاں بنانے کے عمل میں شریک نہیں کیا جاتا تب تک ملک و قوم تر قی نہیں کر سکتی۔انہوں نے پاک فوج کی جانب سے دیہی خواتین کو مختلف ہنر سکھانے کے اقدام کو سراہا۔