28 اپریل ، 2013
حویلیاں…مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے کہا ہے کہ ڈکٹیٹر9سال قوم کوبربادکرگئے،صدرزرداری نے5سال بربادکردیئے،14سال میں ملک میں کیاتبدیلی آئی،غریب کے پاس پیسے نہیں،پاکستان کے مسائل دفتروں میں بیٹھ کرحل نہیں ہوسکتے،قتدارمیں آیاتواسلام آبادمیں نہیں بیٹھوں گا،عوام کے پاس جاکرمسائل حل کروں گا۔حویلیاں میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف کا کہنا تھاکہ کبھی صدرکبھی فوجی ڈکٹیٹرٹانگیں کھینچتارہا،انھوں نے سب کچھ بربادکیا،سابق حکومت نے5سالوں میں عوام کوکیادیا،5سالوں میں کیادیاجودوبارہ ووٹ مانگتے ہو،پاکستان کی خودمختاری اوروسائل کابیڑاغرق کردیا،پی آئی اے سمیت دیگرسرکاری اداروں کوتباہ کیاگیا۔نوازشریف کا کہناتھاکہ پہلی باری2سال میں،دوسری ڈھائی سال میں ختم کردی گئی،ایک مرتبہ بھی5سال پورے کرنے نہیں دیاگیا،یہ کیاباریاں ہیں،اللہ تعالی نیانتخابات میں کامیاب کیاتوریلوے حویلیاں تک بحال کرینگے،5سال ملے ہوتے توموٹروے حویلیاں پہنچی ہوتی،پانچ سال پوریہوتے توموٹروے مانسہرہ اورخنجراب تک پہنچی ہوتی۔نوازشریف نے کہا کہ ہم نے جوبھی بنایا،ڈکٹیٹروں نے آکربربادکردیا،ہمارے زمانے میں ہروقت بجلی آتی تھی،جاتی نہیں تھی،12،12گھنٹیب چلی جاتی ہے،یہ حال ہے ایٹمی ملک کا۔نوازشریف کا کہنا تھاکہ نوجوانوں کیساتھ مل کرملک کی تعمیرکریں گے،ملک میں بڑے بڑے سرکس لگانے والے ہیں،لوگوں کوبیوقوف بناناچاہتے ہیں،ہم ملک میں صرف کرکٹ نہیں کھیلتے رہیں ہیں،میں نے کرکٹ بھی کھیلی،لیکن ایٹمی دھماکابھی کیا،موٹروے بھی بنایا،میں نے کسی پرذاتی تنقید نہیں کی،الیکشن کمیشن نے ذاتی تنقیدپرنوٹس لیاہے،اخلاق کادامن نہیں چھوڑناچاہیے،لیڈرکوبااخلاق ہوناچاہیے،آج عوام کواپناسمجھ کرووٹ مانگنے آیاہوں،ملک مسائل سے دوچارہے،ملک کومسائل سے نکالنے کیلیے ووٹ مانگتاہوں۔