29 اپریل ، 2013
حیدرآباد…انتخابی مہم کی رنگارنگی میں حیدرآباد بھی شامل ہو گیا۔ متحدہ قومی موومنٹ کے تحت پتنگ میلہ منعقد ہوا۔ خواتین اور نوجوانوں نے پتنگیں اڑائیں، کارکنوں نے بھنگڑے ڈالے،حیدرآباد میں متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے انتخابی مہم جاری ہے۔ پکا قلعہ میں منعقد کیے گئے پتنگ میلے میں خواتین اورنوجوانوں نے پتنگیں اڑائیں جبکہ میوزیکل پروگرام کے دوران کارکنوں نے بھنگڑے ڈالے اوررقص کیا۔بچوں کی تفریح کے لیے بھی کئی چیزیں رکھی گئی تھیں،میلے میں متحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی کے اراکین شاکر علی ،عامرخان سمیت امیدواروں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر خواتین کا کہنا تھا کہ وہ بم دھماکوں اوردہشت گردی کے ماحول سے نکل کر آزاد فضا میں سانس لینا چاہتی ہیں۔