30 اپریل ، 2013
جھل مگسی…جھل مگسی میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے پی بی 32 سے آزاد امیدوارسمیت3افراد جاں بحق ہوگئے۔لیویز ذرائع کے مطابق پی بی 32 سے آزاد امیدوار عبد الفتاح مگسی اپنے حامیوں کے ہمرا نواحی گاوٴں میں انتخابی مہم چلا رہے تھے۔اس دوران نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی ،جس میں عبد الفتاح مگسی اور ان کے 2ساتھی موقع پر جاں بحق ہوگئے اورتین افراد زخمی ہوئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔علاقے میں اب بھی فائرنگ جاری ہے۔ذرائع کا کہناہے کہ عبد الفتاح پہلی بار علاقے کے سرداروں کے مد مقابل الیکشن میں حصہ لے رہے تھے۔