30 اپریل ، 2013
جامشورو…جئے سندھ قومی محاذکاکہناہے کہ پارٹی چیرمین بشیر خان قریشی کو قتل کیا گیا۔جس کی ایف آئی آر درج نہ ہونے کیخلاف آج سندھ کے مختلف علاقوں میں ہڑتال کی جارہی ہے۔ جسقم کی اپیل پر ضلع جامشورو میں تمام کاروباری مراکز اور پیٹرول پمپ بند ہیں۔ انڈس اور سپر ہائی وے پر ٹریفک کی روانی معمول سے کم ہے۔ممکنہ احتجاج کے پیش نظرسندھ ، مہران ، لیاقت میڈیکل یونیورسٹیوں کی پوائنٹ بسیں بھی نہیں چلائی جارہیں۔حیدر آبادکے مختلف علاقوں میں جزوی جبکہ گولاڑچی ،پڈعیدن میں مکمل ہڑتال ہے۔نواب شاہ ، میہڑ ،عمر کوٹ، سمیت سندھ دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں بھی معلومات زندگی معطل ہے۔ قاضی احمد روڈ پر نامعلوم افراد نے ٹائر جلاکر سڑک بند کردی جس سے ٹریفک معطل ہوگئی ہے۔