پاکستان
30 اپریل ، 2013

باریوں کی روایت ختم کر کے عوام کی حالت بدل دیں گے،عمران خان

 باریوں کی روایت ختم کر کے عوام کی حالت بدل دیں گے،عمران خان

میانوالی…چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پرانی جماعتوں کی طرف سے سلسلہ وار باریوں کی روایت کوختم کر کے عوام کی حالت بدل دیں گے،میانوالی میں انتخابی جلسے سے خطاب کے دوران عمران خان کا کہنا ہے کہ جوجماعتیں پانچ دفعہ اقتدار میں آکر کچھ نہیں کرسکیں، چھٹی بارکیا کریں گی۔انہوں سوال کیا کہ شہبازشریف نے 5 سال میں عوام کے لیے کیا کیا؟ پچھلے 5سال میں پنجاب میں 40 ہزار افراد قتل ہوئے،پنجاب میں پانچ سال میں 70 ہزار لوگوں کو اغوا کیا گیا۔تحریک انصاف پاکستان کو امریکا کی غلامی سے نکالے گی ، ہم عدل اور انصاف کا نظام لائیں گے اور پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنائیں گے۔

مزید خبریں :