پاکستان
30 اپریل ، 2013

کراچی کے 11 حلقوں کے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام شروع

 کراچی کے 11 حلقوں کے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام شروع

اسلام آباد…الیکشن کمیشن نے کراچی کے 11 حلقوں کے بیلٹ پیپرز کی چھپائی شروع کرادی ہے ۔ذرائع کے مطابق عدالتی حکم امتناع کے باعث 11 حلقوں کے بیلٹ پیپرز کی چھپائی شروع نہیں کی گئی تھی ۔ الیکشن کمیشن کے مطابق بیلٹ پیپرز کی چھپائی انتخابات سے قبل مکمل کرلی جائے گی،ان حلقوں میں8قومی اور3صوبائی حلقے شامل ہیں ۔

مزید خبریں :