پاکستان
30 اپریل ، 2013

نصیرآباد،18انچ قطرکی گیس پائپ دھماکے سے تباہ

نصیرآباد،18انچ قطرکی گیس پائپ دھماکے سے تباہ

نصیرآباد… نصیر آباد کے علاقے ملگ زار میں 18 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز موادسے اڑا دیا گیا جس سے کراچی سمیت سند ھ کے کئی علاقوں کو گیس کی فراہمی معلطل ہو گئی۔منگل کو نصیر آباد کے علاقے ملگ زار میں 18 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز موادسے اڑا دیا گیا ۔گیس پائپ لائن کے ذریعے سوئی سے کراچی کو گیس فراہم کی جاتی ہے جس کے باعث سندھ کے کئی علاقوں کو گیس کی فراہمی معطل ہو گئی ۔ سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد شکار پور سے ٹیم کو روانہ کر دیا گیا، جو تباہ ہونے والی گیس پائپ لائن کی مرمت کرے گی۔

مزید خبریں :