پاکستان
18 جنوری ، 2012

صحافی مکرم عاطف کا قتل :پی ایف یوجے کی مذمت

چارسدہ … پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ نے چارسدہ میں نجی ٹی وی کے رپورٹر اور سینئر صحافی مکرم خان عاطف کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔ایک بیان میں پی ایف یو جے کے قائم مقام صدر طارق چودھری اور سیکریٹری جنرل امین یوسف نے مکرم خان یوسف کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں کئی برسوں سے پے درپے صحافیوں کو قتل کیا جارہا ہے۔ حکومت اور میڈیا کے حکام صحافیوں کو سکیورٹی فراہم کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں۔ پوری صحافی برادری اس افسوس ناک واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ معاملے کی عدالتی تحقیقات کرائی جائے اورذمہ داروں کو عبرت ناک سزا دی جائے۔

مزید خبریں :