07 مارچ ، 2012
اسلام آباد. . . .. . . این آر او کے عدالتی فیصلے کے مطابق سوئس حکام کو خط نہ لکھنے پر وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں جاری ہے جس کے دوران سیکرٹری کابینہ و دفاع نرگس سیٹھی نے اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے نرگس سیٹھی کی جانب سے جمع کرائی گئی سمریزکی فائل کاجائزہ لیاپھر نرگس سیٹھی کو واپس دیدی۔ عدالت نے کہا کہ یہ سمری تو اوریجنل نہیں ہے اس پر نرگس سیٹھی کا کہنا تھا کہ یک مئی 2010والی سمری اصل ہے جو وزارت قانون سے آرہی ہے۔ اس موقع پر وزیر اعظم کے وکیل اعتزاز احسن نے عدالت کو بتایا کہ وزیراعظم کے احکامات کے بعدسمری واپس متعلقہ وزارت کوچلی جاتی ہے۔ اپنا بیان ریکارڈ کرانے کے دوران نرگس سیٹھی نے مائیک پرہاتھ رکھ کراعتزازسے بات کی۔ سپریم کورٹ نے پیش کی گئی دستاویزات کو شہادت کا درجہ دے دیا اور یکم مئی والی دستاویز کودفاع کی شہادت نمبر 1لگا دیا گیا۔ نرگس سیٹھی نے سابق اٹارنی جنرل انور منصور خان کی رائے بطور شہادت پیش کر دی۔ انہوں نے یہ رائے مارچ 2010میں دی تھی۔