پاکستان
18 جنوری ، 2012

پنجاب بھر میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان

لاہور … آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب بھر میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے تاہم اس دوران بادلوں کی آنکھ مچولی جاری رہے گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب بھر کا موسم ابر آلود اور سرد رہنے کا امکان ہے، میدانی علاقوں میں رات اور صبح کے وقت دھند چھائی رہے گی،گزشتہ روز لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت چار اعشاریہ چار جبکہ زیادہ سے زیادہ16ڈگری سنٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا۔ہوا میں نمی کا تناسب صبح کے وقت چھیاسی فیصد اور شام کے وقت تہتر فیصد رہا۔

مزید خبریں :