02 مئی ، 2013
کراچی…کے ای ایس سی نے خطرے کی گھنٹی بجا تے ہو ئے کہا کہ 8 مئی کے بعدبجلی گھروں کے پاس رقم نہیں ہوگی،اس خطرے کی گھنٹی کے ای ایس سی نے وزارت پانی و بجلی کو لکھے گئے خط میں بجائی ۔ذرائع کے مطابق لکھے گئے خط کے مطابق رقم کی عدم ادائیگی کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 14 گھنٹے ہو سکتا ہے، حکومت سے درخواست ہے کہ فوری طور پر 25 ارب پی ایس او کو ادا کرے، رقم کی ادائیگی سے تیل کی فراہمی میں بہتری ہوگی، کے ای ایس سی نے حکومت سندھ سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ ہے 22 ارب کراچی واٹر بورڈ کوادا کرے۔