پاکستان
02 مئی ، 2013

غداری کیس،پر ویز مشرف کے وکلاء کی لارجر بنچ کیلئے پھر در خواست

غداری کیس،پر ویز مشرف کے وکلاء کی لارجر بنچ کیلئے پھر در خواست

اسلام آباد…پرویز مشرف کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے کی درخواستوں پر آج بھی سماعت ہوئی۔ جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے وکلا نے آج بھی عدالت سے لارجر بنچ تشکیل دینے کی درخواست کی۔پرویز مشرف کے وکیل قمر افضل نے سماعت کرنے والے موجودہ بنچ کی تشکیل پر اعتراض کیا اور دلائل دیئے کہ یہ بنچ تین رکنی ہے۔مقدمہ اہم ہے اس لیے لارجر بنچ تشکیل دیا جانا چاہیے ، اس پر بنچ کے سربراہ جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دیئے کہ یہ مقدمہ پرویز مشرف کی وجہ سے نہیں بلکہ آرٹیکل 6 کے نفاذ کی وجہ سے اہم ہے، تین رکنی بنچ پرویز مشرف ہی کے وکیل ابراہیم ستی کی درخواست پر تشکیل دیا گیا تھا۔قمر افضل ایڈووکیٹ نے کہاکہ قانونی تقاضے پورے اور غیرجانبدارانہ فیصلہ ہونا چاہیے۔

مزید خبریں :