پاکستان
02 مئی ، 2013

شریف برادران نے ساڑھے تین سال زرداری سے عشق کیا، عمران خان

 شریف برادران نے ساڑھے تین سال زرداری سے عشق کیا، عمران خان

شکر گڑھ… شریف برادران نے ساڑھے تین سال تک زرداری سے عشق کیا، دونوں نے مک مکا کی سیاست کی پنجاب میں حکومت کی اور آئین میں ترامیم کی۔عوام کو دونوں سے جان چھڑانی پڑے گی۔ شکر گڑھ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہو ئے عمران خان نے کہا کہ اب شیر کا شکاری مفاد کی سیاست ختم کرنے آگیاہے ،مک مکا کی سیاست ختم کر دے گا۔انہوں نے کہا کہ ناکام ترین حکومت نے کس طرح5سال مکمل کرلئے وہ اس طرح کر لئے کہجو بھی منہ کھولتا تھا زرداری پیسے دے کر اس کا منہ بند کرا دیتے تھے ،زرداری نے سب کی قیمت لگادی، سیاستدانوں کو بھیڑ بکریوں کے بھاوٴ خریدا۔انہوں نے کہا کہ دونوں بھائیوں نے زرداری سے مک مکا کیا اور اب شریف بردران کہتے ہیں عمران خان کو ووٹ نہ دینا زرداری پھر سے آجائے گا ۔سب سے زیادہ لوڈشیڈنگ پنجاب میں ہوئی لیکن شہباز شریف نے کیا کیا۔ عمران خان نے کہا کہ شریف برادران نے ساڑھے تین سال تک پیپلزپارٹی سے عشق کیا۔

مزید خبریں :